لاہور،رائیونڈ سندر روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 9سالہ بچہ موقع پر دم توڑ گیا

اتوار جون 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ رائیونڈ سندر روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 9سالہ بچہ موقع پر دم توڑ گیا بتایاگیا ہے کہ 9 سالہ شیرون سڑک کراس کررہا تھا کہ تیز رفتاری ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا موقع پر موجود شہریوں نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور لیاقت کو گرفتار کر لیا لواحقین نے بچے کی لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو زبردستی سڑک سے اٹھانے کی کوشش کی جس کے دوران لواحقین اور پولیس کے درمیان تکرار ہو گئی تاہم بعدازاں مذاکرات کے بعد لواحقین نے سڑک سے لاش اٹھا کر ٹریفک کیلئے کھول دی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔