Live Updates

تحریک انصاف ملک کے غریب پسے اورمظلوم طبقے کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کررہی ہے،راجہ شہاب الطاف

اتوار 10 جون 2018 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) تحریک انصاف کے رہنما راجہ شہاب الطاف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کے غریب پسے اورمظلوم طبقے کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کررہی ہے ملک کوآزاد ہوئے 60سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن عوام کو آج تک حقیقی آزادی نصیب نہیں ہوئی باریوں کی سیاست کرنے والے ملک کی 22کروڑ عوام کا استحصال کرنے میں مصروف ہیں مگراب وہ وقت زیادہ دورنہیں جب تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوام کو حقیقی آزادی دلا کر ان کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں صحت وانصاف اور نظام تعلیم ہر امیر غریب کیلئے یکساں ہوگامورثیت اور اقربا پروری کا خاتمہ ہوگا میرٹ کو فروغ دیا جائے گا تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کر کے عوام کو فوری اورسستاانصاف فراہم کیا جائے گاعوام کی فلاح سے مربوط پالیسیوں سے معاشی انقلاب برپا کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کیاجائے گاراجہ محمد الطاف نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں ان کی تمام تر توجہ کرپشن کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے پر مرکوز ہے ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث لوگ پیپلزپارٹی کی طرح ن لیگ سے سخت مایوس ہو چکے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے ان کی نگاہیں اس وقت تحریک انصاف کے قائد عمران خان پرلگی ہوئی ہیںآج پاکستان کا بچہ بچہ نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہی.پاکستان تحریک انصاف مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی جماعت ہی. پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ویڑن کو آگے بڑھانے کے لئے بھر کوششیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ضلع حویلی کی بڑی بڑی شخصیات کی شمولیت کے لیے رابطہ ہیں جس سے ضلع حویلی میں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کوسخت دھچکالگے گا اور پی ٹی آئی یہاں پر ایک مضبوط قوت بنے گی۔انہو ں نے کہا کہ ا? تعالیٰ خطہ کشمیر کو تمام وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں نے یہاں پر توجہ نہیں دی تھی اور یہاں کے وسائل سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اس لئے یہ علاقہ اور یہاں کے عوام مسائل سے دوچار ہی.انشائ ا? وہ دن دور نہیں جب یہاں کے باشندے باروزگار اور خوشحال ہو ں گے۔

یونین کونسل بھیڈی کے نوجوان آج اپنے حق کے لیے سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کیے ہوئے ہیں حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی. میں ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہارِ کرتا ہوں اور اس احتجاج میں آنے ساتھ کھڑا ہوں.۔۔۔۔راٹھور
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات