Live Updates

جہلم، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام جماعتوں کے امیدواروں کا عوامی رابطہ عروج پر

اتوار 10 جون 2018 21:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) انتخابات میں حصہ لینے والے تمام جماعتوں کے امیدواروں کا عوامی رابطہ عروج پر،جبکہ ابھی تک تحریک انصاف کی طرف سے این اے 67میں چوہدری فواد حسین اور مسلم لیگ ن کی طرف سے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کے ساتھ ساتھ پی پی 26سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ظفراقبال کو ٹکٹ ملنے کا عندیہ مل چکا ہے جبکہ این اے 66سے پی ٹی آئی کی طرف سے چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری محمد ثقلین کے علاوہ مسلم لیگ ن کی طرف سے چوہدری ندیم خادم اور مہر محمدفیاض ،بلال اظہر کیانی جبکہ پی پی 25سے پی ٹی آئی کی طرف سے چوہدری زاہد اختر آف میرا ،راجہ یاور کمال خان جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے راجہ محمد اویس خالد اور مہر محمدفیاض ،راجہ شوکت آف لہڑی،راجہ سفیر اکبر کیانی ٹکٹ کے حصول کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اسی طرح پی پی 26سے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری چوہدری محمدبوٹا جاوید،حافظ اعجاز محمود جنجوعہ،چوہدری لال حسین،راجہ ظفراقبال،خواجہ ناصر ڈار،چوہدری سعید اقبال ٹکٹ کے حصول کیلئے میدان میں ہیں،اسی طرح پی پی 27سے مسلم لیگ ن کی طرف سے چوہدر ی مظفر حسین،چوہدری افتخار احمد،راجہ محمد فاروق بیلو وال اور ملک عرفان اعجاز میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ این اے 67سے پی ٹی آئی کے چوہدری فواد حسین ،پی پی 27سے بھی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ پی پی 27سے مسلم لیگ ن کے چوہدری نذرحسین گوندل نے اپنا ٹکٹ اپلائی نہ کیا ہے جبکہ اگر چوہدری فواد حسین نے این اے 67اور پی پی 27سے الیکشن لڑا تو مسلم لیگ ن کیلئے ایک طرف تو جیتنے کے لیے میدان صاف ہوگا کیونکہ پی پی 27سے پی ٹی آئی کے جو راہنما الیکشن کیلئے عرصہ دراز سے تیاری کر رہے تھے اگر ان میں سے کسی کو پی پی 27کا ٹکٹ نہ دیا گیا تو سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ایک ہفتے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا کیونکہ سجادہ نشین پیر سید انیس حیدر اپنے تما م مریدین کے ساتھ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر تحریک لبیک یارسولﷺ میں شامل ہو چکے ہیں اور وہ انہی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیںگے جسے سے یقینا پی ٹی آئی کیلئے اپنے امیدوار کو کامیابی دلوانے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات