الیکشن 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) الیکشن 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج بروز پیر آخری روز ہے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کئے جبکہ الیکشن کمیشن،ضلعی ریٹرنگ افسران اور ریٹرنگ افسران کے دفاتر گزشتہ روز تعطیل کے باوجود کھلے رہے آج کاغذات نامزدگی فارم جمع کروانے کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کر دی جائیگی۔