مریم نواز اور حمزہ شہباز نے بھی پارٹی ٹکٹس کیلئے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹر ویو دئیے

اتوار جون 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اورپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرر ہنماء حمزہ شہباز نے بھی گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جس کی صدارت نواز شریف کررہے تھے نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹر ویو دئیے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹر پر اپنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے سامنے حمزہ شہبازاور میں نے بطور کارکن اور امیدوار انٹرویو دیااورمجھے یہ انٹرویو دیکربہت خوشی ہوئی ہے مریم نواز نے کہا کہ ایسا صرف مسلم لیگ ن میں ہی ممکن ہے واضح رہے کہ مریم نواز نے شہبازشریف کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔