شیخوپورہ، نوید عالم کے والد چودھری ندیم محمد گجر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

اتوار 10 جون 2018 21:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ہاکی ڈویلپمنٹ اینڈ ڈومسٹیک پروگرام اولمپین نوید عالم اور سیکرٹری ڈی ایچ اے مبشر احمد چودھری کے والد چودھری ندیم محمد گجر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام انکی اقامت گاہ پر کیا گیا جس میںقومی ہاکی ٹیم کے سابق وحاضر کھلاڑیوں،پی ایچ ایف کے بعض عہدیداروں سرکاری افسران ،سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں ،علماء کرام وکلاء ،تاجروں ،صحافیوں اور معززین شہر کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی خصوصی دعا کی گئی اور قرآن خوانی میں شریک سینکڑوں افراد کیلئے افطاری کا انتظام کیا گیا

متعلقہ عنوان :