شیخوپورہ، ڈیمپر کی ٹکر سے سڑک کنارے ٹائر تبدیل کرنیوالا ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق

اتوار جون 21:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سرگودھاروڈ خانقاہ ڈوگراں کے قریب ڈیمپر کی ٹکر سے سڑک کنارے ٹائر تبدیل کرنیوالا ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق ہوگئے دونوں کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا گیا ہے جو گزشتہ رات ایک نجی کمپنی کی موٹرسائیکلیں لوڈ کرکے جارہے تھے کہ راستہ میں انکے ٹرک کاٹائر پھٹ گیا جسے تبدیل کرنے کیلئے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرکے ٹائر تبدیل کررہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے ایک ڈیمپر نے ان کو کچل دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے ان میں ڈرائیور تنویر سجاد اور کنڈیکٹر اویس یاسین شامل ہیں ان کا تعلق ضلع سیالکوٹ کے علاقہ ڈسکہ سے بتایا گیا ہے پولیس نے کارروائی کے بعد انکی نعشوں کوورثاء کے حوالے کردیاہے۔