کوئٹہ اور مسلم اغ میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

اتوار جون 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور مسلم اغ میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سبی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 13 سالہ حمید اللہ ہلاک ہو گیا اسی طرح مسلم باغ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قاہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص ساجد علی جاں بحق اور عتیق الرحمان زخمی ہو گیا لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔