عوام اپنی رائے کے بنیاد پر اہل ، دیانتدار اور قومی جذبے سے سرشار افراد کا چنائو کریں،اصغر خان اچکزئی

اتوار جون 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کے ہاتھوں ایک بار پھر موقع آیا ہے کہ وہ اپنی رائے کے بنیاد پر مستقبل کو خوشحال بنانے کے لئے اہل ، دیانتدار اور قومی جذبے سے سرشار افراد کا چنائو کریںاور گزشتہ ادوار میں جن قوتوں نے ان سے جس جس نام اور دعوے کی بنیاد پر ووٹ مانگا تھا انکا ادراک کریں کہ وہ وعدے و عہد وفاء ہوئے کہ نہیں انن خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز چمن میں پارٹی کارکنوں اور قبائلی رہنماء زعماء کے وفدسے بات چیت کے دوران کیا اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ بہت سے شکوک و شہبات کے باوجود الیکشن کا انعقاد ہو رہا ہے جو یقیناً ملک میں جمہوریت کی تسلسل و استحکام کیلئے نیک شگون ہے اگر ماضی میں بھی بروقت انتخابات ہونے دیتے اور جمہوریت کی تسلسل کو برقرار رکھا جاتا تو آج عوام بہت سارا احتساب کرچکا ہوتا عوامی رائے سب سے بڑا احتساب ہے انہوں نے کہا کہ آج بہت سارے نام اور جماعتیں عوام کے سامنے ووٹ کے بدولت عیاں ہوگئے جو بلند و بانگ دعوے مذہب اور قوم کے نام پر کئے گئے عوام آج پوچھ رہے ہیں کہ اس پر کہاں تک عمل درآمد ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی امن کے مقام اور علم کے حصول کو منشور کا حصہ بنا کر عوام سے ووٹ لینے کی استدعا کریگی کیونکہ اس وقت یہ دو ایشوز ایسے ہیں کہ اگر اس پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کرایا جائے تو ملک باالخصوص پشتونخوا کے گھمبیر صورتحال کو سنبھالا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی ایسے منشور کا بنیادی نقطہ ڈکلیئر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اس کے علاوہ تمام نسخے ماضی میں بھی اور اب کے بار کارگر ثابت نہیں ہوسکتی۔