چیف جسٹس فائونٹین ہائوس پہنچ گئے، سہولیات کا جائزہ لیا ، کچن میں گندگی پر اظہار برہمی،

ر ہائش پذیر خواتین سے بات چیت،ایک مریض خاتون نے چیف جسٹس سے چوڑیاں اور پرفیوم مانگ لیا

اتوار جون 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار فائونٹین ہائوس پہنچ گئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فاوئنٹین ہاوس میں سہولیات کا جائزہ لیااس موقع پر چیف جسٹس نے فاوئنٹین ہائوس میں رہائش پذیر خواتین سے بات چیت کی چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کیا چاہیے مریض خاتون نے چیف جسٹس سے چوڑیاں اور پرفیوم مانگ لیا چیف جسٹس نے فاؤنٹین ہاؤس میں خواتین مریضوں کو عید سے قبل چوڑیاں اور پرفیوم دینے کا حکم جاری کیا چیف جسٹس کا فاؤنٹین ہاؤس کے کچن میں گندگی پر اظہار برہمی چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس میاں نثارنے کہا کہ فائونٹین میں انتظامات سے مطمئن ہوں لیکن خواتین گھر جانا چاہتی ہیں اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ عید پر فاونٹین ہائوس آونگازیادہ لوگوں نے شکایات کی ہیں کہ ہمارے گھر والے ہمیں گھر لے جائے اس موقع پر چیف جسٹس نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے جو ٹھیک ہیں ان کو گھر بھیج دیںاس موقع پر ایک خاتون معمر مریضہ نے چیف جسٹس کو کہا کے 30 سال سے انہیں کوئی ملنے نہیں آیاخاتون ذہنی مریضہ نے چیف جسٹس سے نئے کپڑوںکا بھی مطالبہ بھی کر دیاچیف جسٹس نے کہا کہ خواتین یہاں مطمئن ہیں لیکن وہ گھر جانا چاہتی ہیں لیکن انہیں یہ شکایات ہیں کے ان کے گھر والے انہیں لینے نہیں آتے۔