فاٹا کا انضمام کے بعد وہاں پر انتظامی اور قانونی مشینری کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، آفتاب شیرپائو

فاٹا کا خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہر سطح پر کوشیشو ں کو یقینی بنانا چاہیئے، وفد سے بات چیت

اتوار جون 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے زور دیا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد وہاں پر انتظامی اور قانونی مشینری کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ وہاں کے عوام انضمام کے ثمرات سے مستفید ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہر سطح پر کوشیشو ں کو یقینی بنانا چاہیئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وطن کور پشاور میں صوابی کے وفد سے بات چیت کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی اے خاجی عبداللہ خان آف کلابٹ ، تحصیل لاہور کے کونسلر ضیاء اللہ اور اے این پی کے رہنماء شاہد ایڈوکیٹ نے اپنے خاندانوں اوسینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے آفتاب احمد خان شیرپاو،ْ اور پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاو،ْ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

آفتاب شیرپاو،ْ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کوتقویت دینے میں مثبت کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی میں شامل ہونے والے افراد ضلع صوابی میں پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچائینگے ۔ آفتاب شیرپاو،ْ کا کہناتھا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد اب ضروری ہے کہ چونکہ ماضی میں ان ؑلاقوں کو نظر انداز کرکے پسماندہگی میں دھکیل دیے گئے لہذا ان پر حصوصی توجہ دی جائیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے حصول کیلئے اور قبائیلی عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیوں لانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں مل کر فاٹا کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ۔ آفتاب شیرپاو،ْ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شیدید متاثر ہوئے تاہم انکی قربانیوںکو نظر انداز کیا گیا جس نے ان میں پائی جانے والی مایوسیوں اور پریشانیوں کو مزید تقویت دی۔

انہوں نے کہا کہ پختون ملک کی دوسری بڑی آباد ی ہے اور انہوں نے ملک کی ترقی میں نمایا ں اور اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کے ساتھ ملک میں سوتھیلی ماں جیسا برتاو،ْرواں رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کی آواز ہے او ر انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ہر پر ان کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کے چیئرمین مسعودجبار،افتخار خان زیدہ،سعیداللہ،سلطان محمد،شیرولی،سلطان شیراور شاہ زیب بھی موجود تھے۔