سابق حکمرانوں کے ناقص پالیسیوں کے وجہ سے پی کے 72 مسائلستان بنا ہوا ہے ،جاوید خان مومند

اتوار جون 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سابق ممبر صوبائی اسمبلی و ایم ایم اے کے امیدوار پی کے 72 جاوید خان مومند نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے ناقص پالیسیوں کے وجہ سے پی کے 72 مسائلستان بنا ہوا ہے ۔ پی کے 72 کے عوام پینے کے لیے پانی اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود اذیت ناک لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں ۔حکومت حالیہ لوڈشیڈنگ اور علاقے میں پانی کے قلت کا نوٹس لیں ۔

ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے متعدد باردعوے اور وعدے کیے تھے مگر تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں ماہ مقدس میں روزہ داروں کوشدیدمشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے وہاں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی اور مرکزی حکومتوںنے اپنی مدت اقتدار پوری کرچکے ہیں۔

پاکستان کے عوام کو سبزباغ دکھانے والے اپنے اقتدار کے پانچ سال پورے کرکے اب دوبارہ انہیں بے وقوف بنانے کے لیے مختلف روپ دھار کر مسیحائی کاڈھنڈوراپیٹ رہے ہیں۔عوام 2018کے انتخابات میں ان بہروپیوں کو مسترد کردیں۔انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل عوامی مسائل کے حل کے لیے جامع پروگرام تیار کرلی ہے اور آئندہ انتخابا ت میںکامیاب ہوکر عوام کو درپیش مسائل حل کریں گے ۔