Live Updates

مسلم لیگ ن کا کوئی مستقبل نہیں ، میاں برادران کا ملکی سلامتی کے متعلق بیانات انتہائی قابل افسوس اور مذمت ہے،مصتنصر ا حمد چیمہ

اتوار 10 جون 2018 21:40

چنیو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ جناح پنجاب کے صدر چوہدری المصتنصر ا حمد چیمہ نے ضلعی صدر مسلم لیگ جناح میاں محمد انور کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نام ہی خدمت کا ہے اگر صحیح معنوں میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سیاست کی جائے تو وہ درست ہوتی ہے میاں برادران کا ملکی سلامتی کے متعلق بیانات انتہائی قابل افسوس اور مذمت ہے مسلم لیگ ن کا کوئی مستقبل نہیں ہے عمران خان اپنے منشور سے ہٹ کر چوروں لیٹروں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں عوام نے ان شعبدہ باز سیاست دانوں کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ جناح آئندہ عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی اور ہر حلقہ سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو کرپشن فری بنائیںگے تعلیم اور صحت مکمل طور پر فری کریں گے مسلم لیگ جناح اقتدار میں آنے کے بعد ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے مہیا کرے گی اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ جناح پنجاب کے صدر المستنصر احمد چیمہ نے میاں انور کو چنیوٹ ضلع کے لئے صدر نامزدکرنے کا اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ جناح کے صدر شیخ وقاص احمد کونسلر چوہدری اصغر علی جٹ حافظ وقاص احمد سمیت دیگر معززین شہری تاجر افراد بھی موجود تھے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات