ماسٹر آف کرپشن (ن) لیگ کو عوام متحد ہو کر شکست دیں گے،اشرف بھٹی

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قانون کی عدالت سے شکست کھانیوالے پچیس جولائی کو عوام کی عدالت سے بھی ہمیشہ کیلئے دھتکارے جائیں گے ،شریف خاندان کی سیاسی فلم ’’ختم شد‘‘ کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے،جتنا عبرتناک انجام اس خاندان کا ہوا ماضی میں کسی کا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان،چیف الیکشن کمیشن کے بعد نگران وزیراعلی حسن عسکری کا فیئر اینڈ فری الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں،پنجاب میں تبدیلی کی ہوائیں انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے ہی چل پڑیں ہیں ،پنجاب کی مظلوم اوردکھی عوام بلاول بھٹوکی طرف دیکھ رہے ہیں لہذا شوبازشریف کومشورہ ہے کہ وہ تین حلقوں کے بجائے پچاس حلقوں سے بھی الیکشن لڑلیں ان کی ضمانت ضبط کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماسٹر آف کرپشن (ن) لیگ کو عوام متحد ہو کر شکست دیں گے،پنجاب میں شریف خاندان کے ڈراموں کی آخری قسط چل رہی ہے عوام آئندہ الیکشن میں شریف فیملی کوعبرت کا نشان بنادینگے ان کا دورہمیشہ کیلئے ختم ہونے والا ہے۔