Live Updates

تحریک انصاف نے الیکشن کی مکمل تیاری کر لی ،تحریک انصاف کا مقابلہ ایک مافیا کے ساتھ ہے ، شیخ شہزاد یونس

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کی مکمل تیاری کر لی ہے ، اس الیکشن میں تحریک انصاف کا مقابلہ ایک مافیا کے ساتھ ہے ، تحریک انصاف اس بار مافیا کو عبرت ناک شکست دے گی ، قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں،نواز شریف کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے ، خود کو احتساب کے لیے پیش کر نے کے دعویدار نااہل شریف اب احتساب سے راہ فرار اختیار کر نے کے لیے سازش کررہے ہیں،نواز شریف اور مریم نواز نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو جھو ٹ بو لے ،قوم ان کو لوٹے ہو ئے اربوں روپے ہضم نہیں کر نے دے گی ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور ان کی فیملی کے ممبران نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ اپنے بیانات میں خود ہی پھنس گئے ہیں ، پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے، کرپٹ مافیا کے احتساب کا مطالبہ پوری قوم کا ہے اور قو م انتظار کر رہی ہے کہ کب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا ،کرپٹ حکمرانوں سے قوم نجات چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے درباری جتنا مرضی شور مچا لیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ، عوام جانتی ہے کہ کون کرپٹ ہے اور کس نے ملک کو لوٹا ہے ،نواز شریف اور ان کے بچے منی لانڈنگ میںملوث ہیں ،شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کیے جس سے جائیددایں بنائی گئی جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا دیا گیا، (ن) لیگ کے دور اقتدار میں پورا کا پورا شریف خاندان ما ل بنا نے میں مصروف رہا ،نواز شریف جتنی مر ضی ڈور بھا گ کر لیںجیل ان کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات