حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ کے داماد علی عمران اور ڈرائیور سرور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ کے داماد علی عمران اور ڈرائیور سرور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج۔مقدمہ عائشہ احد کی مدعیت میں تھانہ جنوبی چھاونی میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز سے 16 اپریل 2010 میں بمطابق شریعت محمدی شادی ہوئی، 16 فروری 2011 کو ڈرائیور سرور بھیج کر مجھے نیا گھر دکھانے کا بہانا کر کے بلایا،مقدمہ تشدد، حبس بے جا اور چھینا جھپٹی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

178 ڈی ماڈل ٹاون میں حمزہ شہباز اور علی عمران پہلے سے موجود تھے، دونوں ملزمان نے میرا موبائل پرس، اور قیمتی زیورات اتار لیے، سادہ کاغذات اور اسٹام پیپر پر دستخط سے انکار پر زدو کوب اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میری بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی، تشدد سے کپڑے پھٹ گئے اور شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے، اہلیان علاقہ کے جمع ہونے پر دونوں فرار ہو گئے،