چترال ، کالاش ویلی میں اچانک موسلادھار بارش سے سیلاب آگیا

چار گھر ، آرامشین ، گودام اور کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا

اتوار 10 جون 2018 21:40

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) چترال کی کالاش ویلی میں گزشتہ رات اچانک موسلادھار بارش کے نتیجے میں آنے والا سیلاب نے چار گھروں ، آرامشین ، گودام اور کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچایا ۔ کراکال گاوں میں بشیر احمد نامی شخص کا گھر مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گیا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح نورالامین ، شیر خان، مستانہ خان ، دلائک کالاش وغیرہ کے گھروں کو جذوی نقصان پہنچا، علاقے کے مکینوں کے مطابق رات کے وقت اچانک گرچ چمک کے ساتھ تیز موسلادھا ربارش ہوئی اور اس کے نتیجے میں سیلا ب آیا۔

جو دیکھتے ہی دیکھتے متعدد گھروں میں داخل ہوا اور کھڑی فصلوں کو بہا کے لے گیا ۔سیلابی ریلہ رابطہ سڑک، سرکاری گندم سیل پوائنٹ ، ایک آرا مشین ، دکانوں اور قبرستانوں میں بھی داخل ہوکر کافی نقصان پہنچا یا ۔ علاقے کے مکین فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :