اٹک ، لیگی رہنما آصف علی ملک ایڈووکیٹ اور سردار فرحان ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اتوار جون 21:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) عام انتخابات کیلئے حلقہ پی پی 3 فتح جنگ اور حسن ابدال سے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما آصف علی ملک ایڈووکیٹ اور سردار فرحان ایڈووکیٹ نے ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 3 ملک شاہد حسین اعوان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک شیر خان سدھریال ، امیدوار پی پی 4حاجی ریاست سدھریال ، وائس چیئرمین یونین کونسل قطبال ملک ارشد ، ذوالفقار بلوچ ، کونسلر ملک محمد سفیر ، چیئرمین یونین کونسل ڈھلیاں ملک ممتاز کان ، ، فرزند شاہ ، نیاز شاہ فتح جنگ، کاشف علی ملک ایڈووکیٹ ، ناصر خان ، شیر علی،، حاجی فضل ، چیئرمین یونین کونسل ڈھرنال حاجی مجید و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :