اٹک،امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-01شیخ سلمان سرور نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

اتوار 10 جون 2018 21:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-01شیخ سلمان سرور نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ان کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی شیخ سلمان سرور نے کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدنواز شریف عوامی لیڈر ہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں کوئی طاقت ان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ عوامی لیڈر ہیں اقتدار میں ہوں یا اقتدار میں نہیں ہوں عوام انہیں پسند کرتی ہے شریف براداران نے ملک اور قوم کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے ہمیشہ عوام کو عملی طور پر ریلیف دیا سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے مسلم لیگ ن اور نواز شریف ، شہباز شریف ترقی کا دوسرا نام ہے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بے مثال کار کر دگی دیکھی شیخ سلمان سرور نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع اٹک کو بھی فنڈ ز دے کر اٹک کی تاریخ بدل دی ہے آج اٹک اور اس کے گرد و نواح میں گھر گھر میں گیس پہنچ چکی ہے میرے والد محترم شیخ آفتاب احمد نے اٹک کی عوام کے لیئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاغریب عوام کو نوکریاں دیں میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا منشور ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے کامیاب منصوبے بنائے جائیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا بہت اہم کردار ہے سی پیک جیسا منصوبہ دے کر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ معاشی ملک بنایا گیا موجودہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف کو دل سے پسند کرتی ہے کیونکہ شریف برادران نے ہمیشہ ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں ۔