سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

اتوار 10 جون 2018 21:41

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ نے بھی NA272کی نشست کیلے میدان میں اتر گئیبلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر لسبیلہ/گوادر قومی اسمبلی کی نشست کیلے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے سابق صوبائی کو حب پہنچنے پر باپ کے کارکنان نے شاندار استقبال کیا اور سیشن کورٹ تک قافلے میں لے آئے پرنس احمد علی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پارٹی عوامی بنانے کا مقصد بلوچستان کی ڈوریں جاتی امرا‘لاڑکانہ اور بنی گالہ سے نہیں بلوچستان سے چلانی ہیںنواز شریف نے ہمیشہ ہمیں نظر انداز کیا انہوں نے صرف حاصل خان بزنجو اور محمود اچکزئی کو ترجیح دی۔