کوئٹہ،قومی اسمبلی کی16 نشستوں کیلئے 122 ، صوبائی اسمبلی کی51 حلقوں کے لئی539کاغذات نامزدگی فارم جمع

اتوار 10 جون 2018 21:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) بلوچستان میں قومی اسمبلی کی16 نشستوں کے لئے 122 جبکہ صوبائی اسمبلی کی51 حلقوں کے لئی539کاغذات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ کے مطابق بلوچستان میں کاغذات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ اج بھی جاری ہے بلوچستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی آج بھی جاری و وصول کر رہے ہیں اب تک بلوچستان میں قومی اسمبلی کے 16 نشستوں کیلئے 122 کاغزات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کیلئے 539 کاغذات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیںصوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے اب تک 144 نامزدگی فارم جاری ہوئے ہیں قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کیلئے اب تک 11، صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 11 نشستوں کیلئے 31 اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستوں کیلئے 29 نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری و وصول کرنے کی اخری تاریخ کل 11 جون ہے۔