قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 10 جون 2018 21:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان سلیمانخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص حافظ حمد اللہ جاں بحق ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔