ایم ایم اے کی سیاست کا مقصد دینی قوتون کو یکجا کرکے انتشار اور لادینی کی جانب جانے والی سیاست کا راستہ روکنا ہے،حافظ محمد صدیق بھنگر

اتوار 10 جون 2018 21:41

مانجھی پور نامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کی سیاست کا مقصد دینی قوتون کو یکجا کرکے انتشار اور لادینی کی جانب جانے والی سیاست کا راستہ روکنا ہے اور ہم اللہ کے زمین پر اللہ کے نظام اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرینگے ان خیالات کا اظہار متھدہ مجلس عمل کے حلقہ پی بی15سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حافظ محمد صدیق بھنگر نے اپن ے کاغزات نامزدگی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہون نے کہا عوام نے یہان سے ہمیشہ جاگیرداروں کو ووٹ دیا جنہوں نے انہیں کرپشن،اقرباء پروری کے سوا کچھ نہین دیا صحبت پور کے عوام کو چاہئے کہ وہ ایک بار دیندار لائق اور شفاف زھن رکھنے والے لیڈرشپ کو منتخب کرین اور روایتی ٹولہ سے جان چھڑائین اس موقع پر متھدہ مجلس عمل میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنان موجود تھے،بعد میں انہیں ایک جلوس کی صورت میں کاغذات جمع کرنے کیلئے ٓار او کے پاس ٓافیس جناب عبدالجبار اچکزئی لیجاگیا۔

(جاری ہے)

اور اسعزم کا اظہار کیا گیا کہانہیں کامیاب کریا جائیگا۔