کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری کا ممتاز قوم وطن دوست ترقی پسند رہنماء اور سندھی عوامی تحریک کے سر براہ رسول بخش تلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

اتوار 10 جون 2018 21:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے ممتاز قوم وطن دوست ترقی پسند رہنماء اور سندھی عوامی تحریک کے سر براہ رسول بخش تلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کی محکوم اقوام کی سیاسی، جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش تلیجو مرحوم نے اپنے زندگی کے ایک طویل حصہ قومی نابرابری، سماجی انصاف کے حصول، سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد کر تے ہوئے گزاری قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور یہاں پر ہونیوالے محکوم اقوام اور کچلے ہوئے طبقات کے ساتھ رواں رکھے گئے جاری نا روا پالیسیوں کے خلاف کبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کی محکوم قوموں کی تحریک پونم اور دیگر محکوم قوموں کی تحریک کے لئے سیاسی اتحاد کے قیام اور ان تحریکوں میں فعال اور متحرک کرنے میں مرحوم کا اہم کردار شامل رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ رسول بخش تلیجو محکوم اقوام بالخصوص سندھ قوم کے لئے جو ناقابل فراموش جدوجہد کی ہے اور سندھی عوام کے قومی تشخص ، تہذیب، تمدن ، بقاء، شناخت، وجود ، سلامتی کی بحالی کے لئے ہمیشہ جو تاریخی رول ، کردار ادا کیا ہے وہ محکوم قوموں کی سیاسی ، قومی تحریک میں کرداری، مثالی اہمیت رکھتا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی سیاسی، سماجی ، ثقافتی ، دانشمندانہ ، فکر وفلسفہ ، قید وبند کی صعوبتیں مسلسل جدوجہد کا طرز زندگی مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے جیسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرووجمیل عطا ء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :