کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی ایک سیاسی قوت بن چکی ہے،منظور احمد کاکڑ

عام انتخابات میں ان سیاسی قوتوں کو شکست دینگے جنہوں نے قوم پرستی اور مذہب کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی بلوچستان عوامی پارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 10 جون 2018 21:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک سیاسی قوت بن چکی ہے عام انتخابات میں ان سیاسی قوتوں کو شکست دینگے جنہوں نے قوم پرستی اور مذہب کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی بلوچستان عوامی پارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ یہاں کے عوام کی حقوق کی پاسداری کی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم نے درپیش مسائل پر توجہ نہیں دی تو یہ مستقبل میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ ہمارے سامنے آئیں گے ہمیں بہتری کے لئے اپنے اندر تبدیلی لانی ہو گی اور سیاسی اکابرین کا بھی بہتر چنائو کرنا ہوگا بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے حوالے سے ایک مثبت سوچ رکھتی ہے سو فیصد نہ سہی تھوڑی بہت مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہو گی تو یہ ہماری کامیابی کی بنیاد ہو گی انہوںنے کہا ہے کہ بلوچستان کو ہمیشہ پسماندہ رکھنے میں یہاں کے جماعتوں نے بڑا کردا رادا کیا ہے انہوںنے کہا ہے کہ خوشحال بلوچستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے گوادر سمیت پورے صوبے کے حقو ق اور ساحل وسائل کے آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال پشتونوں وبلوچوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے نفرت، تعصب کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا اور آج بھی صوبے میں برادر اقوام کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے مگر اب ایسانہیں چلے گا بلوچستان عوامی پارٹی صوبے سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرینگے اور عوام کے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اقتدار میں آکر عوام کو روزگار کے مواقع میسر کرینگے اور صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔