اٹک،مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد صدر کے عہدے پر فائز

اتوار 10 جون 2018 21:41

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگی رہنما ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد کو مسلم لیگ ( ن ) کی اعلیٰ قیادت نے ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے محمد سلیم شہزاد کا تعلق شعبہٴ تعلیم سے ہے محمد سلیم شہزاد کی مسلم لیگ ( ن ) اور قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف سے والہانہ وابستگی 1985 ء سے قائم ہے انہوں نے دورہ طالب علمی میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے کیا اور مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد وہ ضلعی صدر ایم ایس ایف کے عہدے پر بھی طویل عرصہ تک فائز رہے دورہ طالب علمی کے بعد ان کی مسلم لیگ ( ن ) سے گہری وابستگی کو دیکھتے ہوئے محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اس دور کے مرکزی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ ریاض فتیانہ نے انہیں ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ کے عہدے پر فائز کیا اس عہدے پر بھی وہ طویل عرصہ تک فائز رہے 1994 ء میں قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں چلائی گئی تحریک نجات میں انہوں نے سب سے پہلے گرفتاری دے کر اپنے قائد سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا انہوں نے تھانہ اور جیل میں قید د بند کی صوبتیں برداشت کیں تاہم پارٹی کے پرچم کو سربلند رکھا جبکہ اس دور میں سینکڑوں افراد نے معافی نامہ لکھ کر اپنی جان چھڑائی تاہم انہوں نے قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں اور اپنے قائد سے وفاداری کا ثبوت دیا بعدازاں 12 اکتوبر 1999 ء کو مسلم لیگ ( ن ) کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے قائد مسلم لیگ ( ن ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اور محمد نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی اٹک قلعہ اور اٹک جیل میں قید و بند کی صو بتیں برادشت کرنے کے دوران اپنے قائد وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے شانہ بشانہ کھڑے رہے جبکہ اس دور میں بہت سے ممبران اسمبلی دور آمریت میں وفاداریاں تبدیل کر گئے تاہم انہوں نے اپنے قائد شیخ آفتاب احمد اور اٹک کی مسلم لیگی قیادت ہفتہ میں دو بار قائد مسلم لیگ ( ن ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ، حسین نواز کی اہلیہ ، خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ محمد شہباز شریف کے اہل خانہ کی ہفتہ میں 3 سے 4 دن اٹک قلعہ اور اٹک جیل آمد پر اپنے قائد شیخ آفتاب احمد اور مسلم لیگ ( ن ) کی دیگر قیادت کے ہمراہ ان کی مہمان داری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انہیں دور آمریت میں پارٹی چھوڑنے کے عوض بہت سی مرعات کی آفریں ہوئیں جو انہوں نے ٹھکرا دیں 2002 ء کے عام انتخابات میں جو آمریت کی چھتری تلے منعقد ہوئے محمد سلیم شہزاد مسلم لیگ ( ن ) کے ان چند رہنمائوں میں سے تھے جنہوں نے 2002 ء میں اٹک سے قومی اسمبلی کے امیدوار شیخ سلمان سرور سمیت دیگر مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداروں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا 2008 ء اور 2013 ء کے عام انتخابات میں بھی انہوں نے مشکل حالات میں مسلم لیگ ( ن ) کے امیدواروں کی مہم میں اپنا تن ، من ، دھن قربان کیا اور مسلم لیگ ( ن ) کیلئے آج تک انہوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آج بھی قائد مسلم لیگ ( ن ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کے صاحبزادوں اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سپریم کورٹ سے لے کر احتساب عدالتوں تک میں تمام تاریخ پیشیوں پر شریک ہو کر اپنے قائدین سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے محمد سلیم شہزاد نہ صرف سیاسی لحاظ سے ضلع اٹک میں منفرد مقام رکھتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اٹک سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 6 اراکین وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان ، وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خان ، وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب جہانگیر خانزادہ ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محکمہ اوقاف پنجاب محمد شاویز خان ، رکن پنجاب اسمبلی ملک ظفر اقبال گھلیال اور ضلعی جنرل سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں محمد سلیم شہزاد کا نام متفقہ طور پر ضلعی صدر کیلئے پیش کیا جو اعلیٰ قیادت نے ان کی مسلم لیگ ( ن ) سے دیرینہ اور غیر متزلزل وابستگی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے عہدے پر فائز کر دیا ہے جو نہ صرف مسلم لیگ ( ن ) بلکہ ضلع اٹک کے عوام کیلئے بھی باعث مسرت ہے محمد سلیم شہزاد سیاست میں منفرد مقام رکھنے کے علاوہ ضلع اٹک میں سماجی لحاظ سے بھی انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں وہ تعلیمی لحاظ سے بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے نمایاں پوزیشن میں ایم اے اکنامکس اور مزید اعلیٰ تعلیم کیلئے آسٹریلیا جا کر ہوٹل منیجمنٹ میں ایم بی اے کی اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کی اور اٹک میں تعلیم کی فروغ کیلئے ان کی گراں قدر خدمات نہ صرف اٹک بلکہ دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے ۔