بلاول بھٹو کا سینیٹر سسی پلیجو کو فون، چچا وبزرگ سیاستدان رسول بخش پلیجو کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار جون 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر سسئی پلیجو کو فون کیا اور ان کے چچا و بزرگ سیاستدان رسول بخش پلیجو کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتھک جدوجہد، قید و بند اور بحالی جمہوریت کی تحریک کے دوران قیدِ تنہائی کی صعوبتیں برداشت کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں ترقی پسند و اجتماعیت کی سیاست کو فروغ دینے پر رسول بخش پلیجو کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کے باعث پیدا ہونے والا خلا مستقبل قریب میں ناقابل پر ہی رہیگا۔