کراچی کے 34 ٹائونز میں سے لیاری ہمارا مضبوط گڑھ ہے ، مصطفی کمال

سیاست سے دوست بنانے ہیں دشمن نہیں بنانا چاہتے ، مہاجروں، بلوچوں اور تمام بسنے والی قوموں کے راستے کے کانٹے ہٹانا چاہتا ہوں

اتوار 10 جون 2018 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال کا لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کی غلام شاہ مارکیٹ پہنچنے پر علاقہ مکینوں کیجانب سیفلک شگاف نعروں سے پر تپاک استقبال اس موقع پر سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے 34 ٹاونز میں سے لیاری ہمارا مضبوط گڑہ ہے انہوں نے کہا کہ ساجد رشید بلوچ لیاری کا ایک عام نوجوان ہے اور پی ایس پی کی سی ای سی کا رکن ہے انہوں نے کہا پی ایس پی کے قیام سے قبل کراچی کے ایک علاقے کے لوگ دوسرے علاقے میں نہیں جاسکتے تھیانہوں نے کہا پاک سر زمین پارٹی نے اس شہر کے بھائیوں کو آپس میں ملایا جس کی وجہ سے آج کراچی میں امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پی ایس پی پوری سندھ سے اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے اور آئندہ ہم پورے پاکستان سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے انہوں نے کہا کہ انشائاللہ پی ایس پی پورے سندھ سے جیتے گی اور ہماری جیت ایسی ہوگی جس میں کسی کی ہار نہ ہو کیونکہ پاک سر زمین پارٹی میں تمام قومیتوں، مذاہب اور مسالک کے لوگ شامل ہیں تو پی ایس پی کی جیت سے کسی کی دل آزاری نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہم سے یہ بھلائی کا کام لیا کہ ہم نے بھائیوں کو آپس میں ملایا ہے انہوں کہا کہ میں آج یہاں لیاری میں کھڑے ہوکر مہاجروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری سیاست سے دوست بننے چاہئے دشمن نہیں بننا چاہئے ہیں میں مہاجروں، بلوچوں اور تمام یہاں بسنے والی قوموں کے راستے کے کانٹے ہٹانا چاہتا ہوں ہمیں نفرتوں کوہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے انہوں کہا کہ ہم نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم دینا چاہتے ہیں ہم قبرستان نہیں درسگاہیں آباد کرنا چاہتے ہیں میں اپنے مخالفین کو دعوت دیتا ہوں چاہے وہ ایم کیو ایم سے ہو یا کسی بھی جماعت سے ہو کہ آئیں یہ ہی بھلائی کا راستہ ہے ہماری اور اور ہمارے دشمنوں کے بچوں کی بھلائی کا راستہ یہ ہی ہے کی ہم سب مل کر اس شہر کی بھلائی کیلئے مل کر کام کریانہ نے کہا ہم نے کراچی کو پہلے بھی بنایا تھا اور پھر سے ہم کراچی اس سے بھی بہتر بنائینگے جیسا ہم نے پہلے بنایا تھا انشائاللہ آنے والا وقت آپ کا ہے مظلوموں کا ہے انہوں نے لیاری میں مسلم لیگ نواز کے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر عقیل رحمانی اور عثمان بشیر کے گھر جاکر ان کی عیادت بھی کی۔