عید کے موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے حکمت عملی تیار

عیدکے موقع پر رہائشی علاقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا، ترجمان کے الیکٹرک

اتوار 10 جون 2018 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) عیدکے موقع پر رہائشی علاقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کے الیکٹرک کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز 24گھنٹے سسٹم کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مقامی فالٹس کی بروقت درستگی کیلئے عملہ بھی 24گھنٹے موجود رہے گا جبکہ صارفین کی رہنمائی کیلئے کسٹمر کیئر سینٹرکی سہولیات بھی مکمل طور پر فعال رہیں گی۔روزمرہ کی طرح عید کی تعطیلات کے دوران بھی 8119پر ایس یام ایس اور سوشل میڈیا پر کمپلینٹس کا سسٹم ایکٹیو رہے گا۔