اہلسنت کے ووٹ کی تقسیم کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اہلسنت کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے اور اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متحد ہیں ،،ثروت اعجاز قادری

اتوار جون 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کے ووٹ کی تقسیم کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی ،نظریہ پاکستان کی اساس دو قومی نظریہ پر انگلی اٹھانے والے غلامی سے باہر نہیں نکلے ،،پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی ہے ایسی آزادی دنیا کے کسی ملک میں اقلیتوں کو نہیں ہے ،فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو تقویت دینے والے استحصالی و سامراجی قوتوں کے پیروکار ہیں ،نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، اسلام کے حقیقی فلسفے امن ،بھائی چارگی ،محبت واخوت اور احترام انسانیت کے پرچار سے اسلام وملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے ،اہلسنت کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے اور اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متحد ہیں ،یہود ونصاریٰ و بیرونی مداخلت نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،بیرونی قرضے لینے والوں نے ملک وقوم کو مقروض اور سود کے بھنور میں دھکیل دیا ہے ،سود ی نظام دین اسلام میں ناپسندیدہ اور اللہ کے قہر کو دعوت دینے کے مترادف ہے ملک کی دولت لوٹنے والوں کا گہر ا تنگ کرنا ہوگا،سیاست میں کرپشن کو متعارف کرانے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز اہلسنت پر پارٹی ٹکٹ لینے والے نامز امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایسی قوتوں کو پیچھے دھکیلنا ہوگا جنہوں نے عوام کے حقوق کے حصول کی بجائے استحصال کیا ہے ، عوام ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں عوام کے بنیادی مسائل آئینی وجمہوری انداز میں فوری حل ہوتے ہیں ،ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں امیر اور غریب کو یکساں انصاف ،،تعلیم اور روزگار فراہم ہونے کے ساتھ بیروزگاری کا مکمل خاتمہ ہو ۔