Live Updates

مولانا راشد محمود سومرو کی جانب سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل لاڑکانہ عوامی اتحاد کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

بلاول زرداری اور فریال تالپور نوابشاہ کے ہیں یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں جنہیں لاڑکانہ کے غیور عوام کبھی قبول نہیں کرینگے، رہنمائوں کا خطاب

اتوار 10 جون 2018 21:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو کی جانب سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کے اتحاد لاڑکانہ عوامی اتحاد کے رہنماؤں اور شہر کے معززین و صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جامعہ مدرسہ اشاعت القران الحدیث میں منعقدہ افطار ڈنر میں لاڑکانہ عوامی اتحاد کے کنوینر حاجی منور علی عباسی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابل مولانا راشد محمود سومرو، این اے 201 کے امیدوار اللہ بخش خان انڑ، پی ایس 10 پر ایم این اے فریال تالپور کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیر بخش خان بھٹو، پی ایس 11 پر نثار کھوڑو کے مقابل امیدوار سردارزادہ معظم علی عباسی، پی ایس 12 پر پی پی امیدوار سہیل انور سیال کے مقابل سید فنکشنل لیگ کے ڈویڑنل صدر سید اکبر شاہ راشدی، کے علاوہ پی ایس 13 کے امیدوار عادل الطاف انڑ کے علاوہ پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر سابق سینٹر ڈاکٹر صفدر عباسی و دیگر نے شرکت بڑی تعداد میں شرکت کی، مقررین نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کی 10 سالہ حکومت کو سندھ کے لئے قہر الٰہی قرار دیا۔

(جاری ہے)

رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری اور فریال تالپور نواب شاہ کے ہیں اور یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں جنہیں لاڑکانہ کے غیور عوام کبھی قبول نہیں کریں گے، زرداری لیگ نے جس طرح قرض سے پاکستان کو قرضی کیا اسی طرح فریال تالپور اور ان کی کرپٹ کابینہ نے لاڑکانہ سے اربوں روپے لوٹ لئے جن کا حساب دینا ہوگا، اس موقع پر راشد محمود سومرو نے کل بلاول بھٹو کے مد مقابل این اے 200 پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا اعلان بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات