Live Updates

�) لیگی رہ نما مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی قوا عد کے مطا بق پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش

پارلیمانی بورڈ کے سامنے حمزہ شہبازاور میں نے بطور کارکن انٹرویو دیکربہت خوشی ہوئی، مر یم یواز

اتوار 10 جون 2018 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹر ویو دئیے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے سامنے حمزہ شہبازاور میں نے بطور کارکن اور امیدوار انٹرویو دیااورانٹرویو دیکربہت خوشی ہوئی۔انہوںنے بتایا کہ (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی صدر شہبازشریف کا بھی انٹرویو کیا۔ان کا کہناتھا کہ ایسا صرف مسلم لیگ (ن) میں ہی ممکن ہے ۔ مریم نواز نے شہبازشریف کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات