تحریک انصاف کا ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی بندش کیخلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ،ْعمران خان کی یونین کونسل کی سطح تک احتجاج کی ہدایت نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا ،ْنگران وزیرِاعظم بلا تاخیر مداخلت کریں ،ْ صورتحال میں بہتری کیلئے تدبیر کریں ،ْ عمران خان

اتوار جون 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی بندش کیخلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کیخلاف منگل کو ملک بھر میں بیک وقت احتجاج کیا جائیگا ،ْ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے یونین کونسل کی سطح تک احتجاج کی ہدایت کر دی ہے۔۔عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

نواز شریف اور ان کی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں پانچ برس صرف کئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا۔ نگران وزیرِاعظم بلا تاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کیلئے تدبیر کریں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ نگران وزیرِاعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں ،ْ قوم کو علم ہونا چاہیے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہی اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہی ۔

انہوںنے کہاکہ بجلی میں خود کفالت کیلئے پن بجلی سمیت دیگر سستے اور دیرپا پیداواری وسائل پر منتقلی کی منصوبہ بندی ضروری ہے ،ْ نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔