علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے ،ْپاکستان کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت

اتوار جون 22:20

علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے ،ْپاکستان کی سعودی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پاکستان نے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔۔دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے یمن سے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی صوبے جازان پر حوثی باغیوں کا حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی صوبے جازان پر میزائل حملہ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔