امپائر کی انگلی سے اشارے سے کوئی اقتدار میں نہیں آئیگا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا ،ْ مریم اور نگزیب

شہبا زشر یف اور مر یم نواز سمیت (ن) لیگ کی قیادت نے کہاں کہاں سے الیکشن میں حصہ لینا ہے حتمی فیصلہ جلد ہوجائیگا ،ْانٹرویو

اتوار 10 جون 2018 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ امپائر کی انگلی سے اشارے سے کوئی اقتدار میں نہیں آئیگا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا ،ْ‘تحر یک انصاف کی ہر خواہش دم توڑ رہی ہے کیونکہ (ن) لیگ میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہم سب نوازشر یف اور شہبا زشر یف کی قیادت میں متحد ہیں ‘شہبا زشر یف اور مر یم نواز سمیت (ن) لیگ کی قیادت نے کہاں کہاں سے الیکشن میں حصہ لینا ہے حتمی فیصلہ جلد ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان ایک ہی دن کر یگا اور پارٹی متحد ہو کرہی انتخابی میدان میں آئیگا ۔ مر یم اورنگز یب نے کہا کہ تحر یک انصاف کا اپنا جو حشر ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہیں جہاں تک (ن) لیگ کا تعلق ہے تو پارٹی میں کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہورہی ہے بلکہ پوری پارٹی متحد ہو کر اور ہم انتخابی میدان میں آئیں گے اور عوامی کی عدالت کا فیصلہ بھی (ن) لیگ کے حق میں ہی آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائیگا جمہوریت اور ملک کی مضبوطی کیلئے بروقت شفاف انتخابات ضروری ہیں ۔ ۔