مظفرگڑھ میں جعلی ادویات بنانیوالے کارخانے پر چھاپہ ، لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد ،ْایک شخص گرفتار

اتوار 10 جون 2018 22:20

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مظفرگڑھ میں جعلی ادویات بنانیوالے کارخانے پر چھاپہ ، لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرورشہید کے کارخانے میں مضرصحت دیسی اوردیگرادویات تیارکی جارہی تھیں جنہیں جنوبی پنجاب بھر میں فروخت کیاجاتاتھا۔اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو کے مطابق کارخانے کے مالکان کے پاس ادویات کی تیاری یا انھیں اسٹور کرنیکالائسنس بھی موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :