الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلا س 13جون کو طلب

اتوار جون 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلا س 13جون کو طلب کرلیا گیا ۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ہوم سیکرٹریز شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں انتخابات کے لئے انتظامات ، عملے کیلئے ٹرانسپورٹ اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔