آصف زرداری نے پنجاب کی انتخابی ٹکٹوں پر حتمی مشاورت کیلئے اعلیٰ قیادت کو بلا لیا

اتوار 10 جون 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سابق صدر آصف زرداری پنجاب کی انتخابی ٹکٹوں پر حتمی مشاورت کیلئے لاہور پہنچ گئے ۔ آصف علی زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت کو مشاورت کے لئے بلالیا۔ مشاورت کے بعد پنجاب کی ٹکٹوں کا اعلان کردیاجائے گا۔