کسی سیاسی شرپسند عناصر نے میرے نام سے منسوب مقامی اخبار میں خبر شائع کی ہے جس سے میں لاعلم ہوں ،میرعبدالروف ماندائی

اتوار جون 22:20

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ ن نوشکی کے تحصیل صدر میرعبدالروف ماندائی نے گزشتہ روز مقامی اخبار میں انکے نام سے منسوب مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے اور آزاد امیدوار کے حمایت میں خبر کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہاکہ کسی سیاسی شرپسند عناصر نے میرے نام سے منسوب مقامی اخبار میں خبر شائع کی ہے جس سے میں لاعلم ہوں جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ میں مسلم لیگ ن نوشکی کا پی بی 33 سے امیدوار ہوں اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرونگا انہوں نے صدر پریس کلب نوشکی سے اپیل کی کہ وہ ایسے اوچھے ہتکھنڈوں سے چلائے جانے والے گمنام خبروں کی نوٹس لے لیں اور اخبارات مدیران کو اس چیزکا پابند کریںکہ کسی کے لاعلمی میں انکے نام سے چلنے والی خبروں کا نوٹس لے لیں تاکہ ایسے خبروں کی اشاعت کی تدارک ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :