راولپنڈی، راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں11ملزمان گرفتار ، الگ الگ مقدمات درج

اتوار 10 جون 2018 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں11ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں اطلاعات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نیازی ٹائون میں ریڈ کر کے 06ملزمان امان اللہ،یوسف،ریاض،طارق،کاشف،حسن کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی4860روپے،1موبائل فون برآمد کر لیا جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نی دربار کریمی کے علاقہ میں ریڈ کرکے 05ملزمان محمود،مائیکل،خرم،وقار اور سلیمان کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے انکے قبضہ سے دائو پر لگی5750روپے،3موبائل فون برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :