سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے 06انسپکٹرز اور 03وارڈن افسران کو اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعام

اتوار 10 جون 2018 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے 06انسپکٹرز اور 03وارڈن افسران کو اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعام دیا گیا جن افسران کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کی گئی ان میں ایکٹنگ ڈی ایس پی کینٹ رفیع راٹھور، انسپکٹر عظمت حیات،انسپکٹر کاشف جاوید،انسپکٹر عامر علی ،انسپکٹر خرم مجید ،انسپکٹر عدنان الہیٰ اور وارڈن افسران میں محمد بلال، چوہدری اخلاق اور وارڈن افسر ثقلین گوندل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :