راولپنڈی، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ، ہائی وے کے مختلف مقامات سے شہریوں سے موبائل چھیننے والے گینگ سمیت شہری کو گاڑی سے محروم کرنے اور منشیات میں ملوث افراد گرفتا، قبضہ سے منشیات اور چوری شدہ سامان برآمد

اتوار 10 جون 2018 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اسرار احمد خان کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ہائی وے کے مختلف مقامات سے شہریوں سے موبائل چھیننے والے گینگ سمیتشہری کو گاڑی سے محروم کرنے اور منشیات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے منشیات اور چوری شدہ سامان برآمد کر کے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

واقعات کے مطابق گزشتہ روز نجی دکاندار حسنات نامی شخص نے دینہ کے قریب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی کہ تھوڑی دیر قبل نامعلوم موٹرسائیکل سوار جو کہ 125موٹرسائیکل پر تھے آئے اور گنگ پوائنٹ پر میرے سے موبائل فون اور 12ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے جبکہ پٹرول ٹیم نے وسیم اے ایس آئی کی سربراہی میں فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے موبائل فون اور رقم برآمد کر لی تاہم مدعی مقدمہ سے شناخت کروانے کے بعد ملزم کیخلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ نمبر 184/18، زیر دفعہ 379/411کے تحت درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے جبکہ تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع محمد عارف نامی شہری نے کنٹرول پر اطلاع دی کہ تھوڑی دیر قبل غوری ٹائون اسلا م آباد سے چند نامعلوم افراد نے روات کیلئے گاڑی بک کروائی تھی تاہم روات کے قریب ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر مجھے گاڑی سے باہر نکال دیا ہے اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے ہیں جبکہ پٹرول ٹیم کی بروقت کارروائی سے ملزمان ناکہ کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کر دی اسی طرح پٹرول پولیس نے دوران گشت مشکوک مہران گاڑ ی نمبر LHY8909کو روک جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے ڈیسٹ بورڈ سے 7سو 50گرام ہیروئن اور چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات بھی درج کروا لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پٹرولنگ اسرار احمد خان نے پٹرولنگ پولیس کو ناکہ بندی کو مزید سخت کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید سخت کارروائی کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔