کوئٹہ،نیشنل پارٹی کی سابق وزیر میر اصغر علی رند کے گھر کو دھماکے سے تباہ اور گھریلو اشیاء کو آگ لگانے کی شدید مذمت

اتوار 10 جون 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاحات جان محمد بلیدی نے اپنے بیان میں ضلع کیچ تمپ گومازی میں بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر اصغر علی رند کے گھر کو دھماکے سے تباہ کرنے اور گھریلو اشیاء کو آگ لگانے کے گھنائونے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقع کو انسانیت و بلوچ دشمن اقدام قرار دیا بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں ریاست کی رہٹ مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے کے بجائے مخصوص مقاصد کے حصول میں وقت برباد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ مسلح قوتیں غیرفکری وغیرنظریاتی ہونے کے سبب اب سماج میں ناسور کی شکل اختیار کرچکے ہیں نیشنل پارٹی ہر ایسے عمل کی مزمت کرتی ھے جو سماج کے جمہوری اختیار پر قدغن لگانے کی کوشش کرہے اور عوام کے جمہوری و سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرے انہوں نے کھا کہ بلوچ مسلح قوتیں اور ریاستی ادارے دونوں بہ یک وقت عوام کے جمہوری وسیاسی حق سے انکاری اور اپنی مرضی و منشاء سماج پر توپنے کی کوشوں میں مصروف ہیں نیشنل پارٹی جمہور کی حاکمیت پر یقین رکھتی ہے اور ایسے تمام اقدام کو نفرت کی نظر سے دیکھتی ہے جو جمہور کے بنیادی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے یا زبردستی حق رائے دہی سے محروم رکھنے کی کوشش ہونیشنل پارٹی ان مشکل حالات میں جمہوریت عوام اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کے حق حاکمیت اور جمہوریت کے لیے سیاسی جماعتوں سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :