واحد ون ڈے میں سکاٹ لینڈ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی

کرکٹ کے موجد انگلینڈ کو عبرتناک شکست

اتوار جون 23:07

واحد ون ڈے میں سکاٹ لینڈ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی
ایڈنبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جون2018ء) سکاٹ لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6رنز سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا انتہائی بڑا اپ سیٹ کردیا۔گرینج کرکٹ کلب ،ایڈنبرگ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔میزبان ٹیم کے اوپنر اور کپتان کائل کوئیٹزر اور وکٹ کیپر بلے بازمیتھیو کراس نے اپنی ٹیم کو 103رنز کا آغاز فراہم کیا اور اس دوران 34سالہ کائل کوئیٹز نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 12ویں نصف سنچری بھی مکمل کی ،کراس 48رنز بنا کر لیام پلنکٹ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے، کائل کوئیٹزر بھی فورا ہی 58رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بلگز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

کالم میکلوڈ نے رچرڈ بیرنگٹن کے ہمراہ تیسری وکٹ کی شراکت میں 93رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد رچرڈ بیرنگٹن39رنز بنا کر پلنکٹ کی دوسری وکٹ بنے ،نئے آنے والے بلے باز جارج منسی نے میکلوڈ کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 107رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران منسی نے اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری بھی مکمل کی ،وہ55رنز بنا کر عادل رشید کا دوسرا شکا بنے ،ڈلن بج بھی 11رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ مائیکل لیسک 10رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اور سکاٹ نے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹیں کھو کر 371رنز کا بڑا مجموعہ تشکیل دیا ،سکاٹ کےلئے کالم میکلوڈ 94گیندوں پر 16چوکو ں اور 3چھکوں کی مدد سے 140رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں بلے بازر ہے،انگلینڈ کیلئے رشید اور پلنکٹ نے دو ،دو اور ووڈ نے ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

372رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز جونی بیئر سٹو اور جیسن روئے نے اپنی ٹیم کو دھواں دھار آغاز فراہم کیا اور بالخصوص بیئر سٹونے سکاٹ لینڈ کے باﺅلرز کی خوب دھلائی کی،دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کو 129رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد روئے 34رنز بنا کر مارک ویٹ کا شکار بنے ،بیئر سٹو نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری مکمل کی،وہ59گیندوں پر 12چوکوں اور6چھکوں کی مدد سے 105رنز بنا کر بیرنگٹن کا شکار بنے ،ایلکس ہیلز 52رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جبکہ جو روٹ 29،کپتان این مورگن 20،سیم بلنگز12اورڈیوڈ ولی 7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،معین علی نے لیام پلنکٹ کے ساتھ ملکر 8ویں وکٹ کیلئے 71رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی جس کے بعد معین علی 46رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، عادل رشید اور مارک ووڈ بھی پلنکٹ کے ساتھ ملکر اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے اور سکاٹ نے 6رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

سکاٹ لینڈ اب 12جون کو پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا سامنا کرے گا جبکہ سیریز کا دوسر ا میچ13جون کو کھیلا جائے گا۔