پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں میری تضحیک نہ کی جائے، چوہدری نثار علی خان

جاتی امراء والے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑائیں ناجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں، علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا، سینئر رہنما (ن) لیگ کا ردعمل

پیر 11 جون 2018 00:00

پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں میری تضحیک نہ کی جائے، چوہدری نثار علی خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں ، پہلے بھی کہہ چکا ہوں ان کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں ، جاتی امراء والے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑائیں نہ میری تضحیک کریں ا توار کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویوز لینے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے سوال اٹھا یا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں۔

(جاری ہے)

ناجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں نہ محتاج ہوں ۔ علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا۔ اس وقت جاتی امراء والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑائیں اور نہ میری تضحیک کریں۔

متعلقہ عنوان :