پی ٹی آئی رہنما گلریز اقبال نے کسی مقدمہ میں اشتہاری ہونے کی تردید کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر جون 00:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2018ء) پی ٹی آئی رہنما گلریز اقبال نے کسی مقدمہ میں اشتہاری ہونے کی تردید کی ہے۔ اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما گلریز اقبال نے اپنے خلاف چلنے والی  خبروں کی تردید کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف نے مجھ جیسے ایک طالبعلم کو ٹکٹ دے کر اپنا وعدہ پورا کیا ہےکہ وہ نوجوانوں کی ایک نمائندہ جماعت ہے ۔ اس وقت مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر میرے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے میں اس کی پروزور مذمت کرتا ہوں۔اور میں پیچھے  نہیں ہٹنے والا میں ان کا مقابلہ کروں گا میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں ۔ یاد رہے کہ گلریز اقبال لاہور کے حلقہ pp147  سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار ہیں۔