فلم ’’دھڑک ‘‘ 20 جولائی ریلیز ہو گی

یہ فلم آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ہے

پیر 11 جون 2018 11:44

فلم ’’دھڑک ‘‘ 20 جولائی ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’دھڑک ‘‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم ’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کے ہندی ریمیک سے زیادہ مماثلت پر مبنی فلم ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ہے جو 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ گزشتہ روز فلمساز کرن جوہر نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھاکہ فلم کا ٹریلر جلد آنے والا ہے۔