لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا

پیر 11 جون 2018 12:03

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔اسٹار پلیئر اس سے قبل 2016 میں بھی انٹرنیشنل فٹبال سے دور ہوئے تھے لیکن پھر عوامی دبائو کے پیش نظر انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا تھا، 2014 کے فائنل میں جرمن ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

میسی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں ہماری پرفارمنس پر ہوگا، ارجنٹائن کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جون کو ماسکومیں آئس لینڈ کیخلاف کرے گی۔

متعلقہ عنوان :