پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل قومی خواتین کھلاڑیوں کا پہلاتربیتی کیمپ 30 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا

تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 سے 30 خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے ،ْ سید سلطان شاہ کی گفتگو

پیر 11 جون 2018 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30 جون سے 5 جولائی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 سے 30 خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے۔ قومی بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں کو تربیت قومی بلائنڈ مر د کھلاڑیوں کے سابق کوچ نفیس احمد دیں گے۔ پی بی سی سی نے قومی خواتین کھلاڑیوں کے لئے نفیس احمد کوہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ وہ خواتین کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد میں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :