کیریبین پریمیر لیگ آٹھ اگست 2018ء سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی

لیگ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کریگی

پیر جون 12:03

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء)کیریبین پریمیر لیگ آٹھ اگست 2018ء سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی قیادت کریں گے۔ انہیں کیرن پولارڈ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہولڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کی وجہ سے سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ 26 سالہ ہولڈر کو 56 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچز میں کالی آندھی کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔